Ishq

عشق
مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ ایک دن خرید و فروخت کے سلسلے میں بازار تشریف لے گئے ۔۔۔۔ ایک دکان پر جا کر رک گئے دیکھا کہ ۔۔۔ ایک عورت کچھ سودا سلف خرید رہی ہے ۔۔۔ سودا خریدنے کے بعد اس عورت نے جب رقم ادا کرنا چاہی تو دکاندار نے کہا۔۔۔۔
" عشق میں پیسے کہاں ہوتے ہیں چھوڑو پیسے اور جاؤ"
اصل میں یہ دونوں عاشق اور معشوق تھے ۔۔۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ یہ سن کر غش کھا کر گر پڑے ۔۔۔ دکاندار سخت گھبرا گیا اس دوران میں وہ عورت بھی وہاں سے چلی گئی ۔۔۔ خاصی دیر بعد جب مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کو ہوش آیا تو دکاندار نے پوچھا۔۔۔
مولانا آپ کیوں بے ہوش ہوئے۔۔۔؟
مولانا رومی نے جواب دیا۔۔۔۔۔
میں اس بات پر بے ہوش ہوا کہ۔۔۔ تمھارا اور اس عورت میں عشق اتنا قوی اور مضبوط ہے کہ۔۔۔ دونوں میں کوئی حساب کتاب نہیں ۔۔۔ جبکہ اللہ کے ساتھ میرا عشق اتنا کمزور ہے کہ۔۔۔ میں تسبیح گن کر کرتا ہوں

No comments:

Post a Comment